16 مئی 2014 - 15:06
صوبہ خیبر پختونخوا میں دھماکہ، دس افراد زخمی

پاکستان کے شمال مغربی صوبے خیبر پختونخوا میں ہونے والے بم دھماکے میں دس افراد زخمی ہوئے ہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔  ارنا کی رپورٹ کے مطابق خیبر پختونخوا کےعلاقے بنو میں ہونے والے بم دھماکے میں دس افراد زخمی ہوئے ہیں جن میں چار پولیس اہلکار بھی شامل ہیں۔ بم موٹر سائکل میں نصب کیا گيا تھا۔ ابھی تک کسی گروہ یا فرد نے اس بم دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔ ادھر گذشتہ رات راولپنڈی میں ایک ہوٹل کی پارکینگ میں بم دھماکہ ہوا تھا جس میں سولہ افراد زخمی ہوئے ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲